You are currently viewing احتساب عدالت کا القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ

احتساب عدالت کا القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے القادرٹرسٹ کیس میں عمران خان کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
گزشتہ روز عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کیاتھا۔
عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو اہلیہ، رشتے داروں اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔
تحریری فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹرفیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔
عدالتی فیصلے کے مطابق 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران عمران خان کے وکلاء ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی جبکہ ڈاکٹرفیصل طبی ٹیم کے ساتھ عمران خان کا معائنہ کرسکتے ہیں۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اپنے رشتے داروں سے ملنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ عمران خان اہلیہ کے ساتھ فون پربات کرنا چاہیں تو خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7