You are currently viewing احتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی

احتساب عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی

لاہور (ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے جمعرات کو کیس کی سماعت کی۔
نیب نے چوہدری مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم مونس الٰہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے ۔
عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے مگر ملزم روپوش ہو چکا ہے۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ مونس الہی کو اشتہاری قرار دیا جائے۔
عدالت نے نیب کی استدعا پر مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔
اس سے قبل عدالت مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔
مونس الٰہی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے کرپشن کرنے کے الزامات ہیں ۔