You are currently viewing احتساب عدالت نے شہبازشریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

احتساب عدالت نے شہبازشریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور(ڈیسک)آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر   شہباز شریف کو نیب حکام نے جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کردیا۔

جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام نے شہباز شریف کو آج احتساب عدالت کے نجم الحسن کے روبرو پیش کیا۔

سماعت کے دوران نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تاہم نیب پراسیکیوٹر عدالت کو مطمئن نہ کرسکے اور دلائل سننے کے بعد احتساب عدالت نے شہباز شریف کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.