You are currently viewing احتساب عدالت سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

احتساب عدالت سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد (ڈیسک) احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے، عدالت نے پاکستان آنے پر انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی. اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی اور یقین دلایا کہ ان کے موکل ایئرپورٹ پر اترتے ہی عدالت پیش ہو جائیں گے۔ فاضل جج اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، عدالت نے سرینڈر کا موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔