You are currently viewing اتر پردیش میں سات سالہ بچی سے زیادتی،حالت تشویشناک

اتر پردیش میں سات سالہ بچی سے زیادتی،حالت تشویشناک

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:18/03/2022 14:48
  • Reading time:1 mins read

ایودھیا بھارت (ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں سات سالہ بچی کے ساتھ عصمت دری کی گئی جسے بعد ازاں تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم جس کی شناخت رام مانجھی کے نام سے ہوئی ہے کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ایودھیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش پانڈے نے بتایا کہ بچی اپنی ہم عمر بچیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی تاہم جب وہ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گھر نہیں لوٹی تو اس کے والدین نے اسے ڈھونڈنا شروع کر دیا۔یہ بچی بعدازاں رات کوبیراگ پورہ محلہ میں خون میں لت پت پڑی ملی جس کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی اور متاثرہ کوہسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.