You are currently viewing اب چلتے پھرتے سینما کے مزے اٹھائیں

اب چلتے پھرتے سینما کے مزے اٹھائیں

جنوبی کوریا(ڈیسک) ایسی حیران کن چیزیں جو ماضی کی فکشن فلموں میں دیکھ کر لوگ حیرانی سے اپنی انگلیاں دانتوں میں دبا لیا کرتے تھے ،سائنسی ٹیکنالوجی کی بدولت وہ چیزیں اب عام لوگوں کی دسترس میں آ چکی ہیں۔

حال ہی میں جنوبی کورین کمپنی لینوو نے عینک ایجاد کر ڈالی جس کو پہن کر آپ چلتے پھرتے سینما اسکرین سے کا لطف اٹھا سکیں گے۔ لینوو نے اس عینک کو گلاس ٹی وی کا نام دیا ہے۔ اس عینک کو لگا کر آپ ایک مجازی وسیع اسکرین پر فل ایچ ڈی فلم، ویڈیو گیم یا کسی بھی دیگر وڈیو اسٹریمنگ کا مزہ اٹھا سکتے ہیں ۔ یہ عینک آپ کے فون ، کمپیوٹر یا ٹیبلٹ سے منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں او ایل ای ڈی ڈسپلے موجود ہے جو مجازی طور پر وسیع و عریض رقبے پر پھیل جاتا ہے۔ مائیکرو ایل ای ڈی سے مزین ہونے کی وجہ سے دیکھنے والے کو فل ایچ ڈی ڈسپلے کا احساس ہوتا ہے۔ اس کا فریم ریٹ ساٹھ ہرٹز ہے ۔ اس گلاس ٹی وی میں طاقتور بیٹری لگائی گئی ہے ۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس گلاس ٹی وی کو دیگر الیکٹرونک آلات سے منسلک کر کے اور بھی فائدے حاصل کیے جا سکیں گے۔ ایک بار چارج ہونے کے بعد یہ عینک کئی گھنٹوں کے لیے آپ کو سینما کے مزے لینے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔ لینوو گلاس ٹی وی کی قیمت ابتدائی طور پر 1500 ڈالر رکھی گئی ہے۔