You are currently viewing اب عمران خان کو روکنا مشکل نہیں نا ممکن ہے ،فواد چوہدری

اب عمران خان کو روکنا مشکل نہیں نا ممکن ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد (ڈیسک ):سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی توہین برداشت نہیں کریں گے اب عمران خان کو روکنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوگیا ہے انہوں نے کہا چیف الیکشن کمیشن نے نئی گاڑی مانگی ہے تو کیا یہ توہین عدالت ہوگی ،ہم نے ہائی کورٹ کو بتانا ہے کہ ایک اخبار سپریم کورٹ کے جج سے متعلق جھوٹی خبر چھاپتا ہے لیکن عدالت عظمیٰ ان خبروں کا کوئی نوٹس نہیں لیتی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے غلط وارنٹ جاری کئے ہیں جنہیں چیلنج کیا جائے گا  ۔

 رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے نیازی سروسز کی منی ٹریل سپریم کورٹ میں پیش  کردی ہے یہ کمپنی عمران خان کی نہیں ہے کیوں کہ وہ شیئر ہولڈر نہیں ہیں  انہوں نے کہا ججز نے بھی کہا ہے کہ کیس ختم ہونا چاہیئے جبکہ ہمارےمخالفین کو بھی اب  لگتا ہے کہ ان  کیسز سے کچھ نہیں نکلے گا  فواد چوہدر ی نے  کہا کہ ملک نئے انتخابات کی طرف جا رہا ہے اور (ن ) لیگ ٹوٹنے جا رہی ہے ن لیگ میں دو گروپس بن چکے ہیں جن میں سے ایک چوہدری نثار کا گروپ ہے جو عقل کی بات کرتا ہے ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7