کراچی (ڈیسک)کراچی میں پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے جنگی میوزیم کے اندر انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمن کی ڈمی نصب کردی گئی ہے۔
پاک فضائیہ نے پی اے ایف میوزیم ابھی نندن گیلری ہر خاص و عام کے لیے کھول دی ہے ۔ اس حصے میں ابھی نندن کا باوردی مجسمہ، اس کے زیر استعمال نقشے، گھڑی اور دیگر سامان کے علاوہ اس کے تباہ شدہ جہاز کی باقیات بھی رکھی گئی ہیں۔
رواں سال 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دوبھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اوردوسرا مقبوضہ کشمیرمیں گرا تھا۔ پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔