اسلا آباد (ڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے، ابھی بھی آس ہے اقوام متحدہ کب کشمیر کے مسئلے پر ایکشن لے گا ، کشمیر ایک نیوکلیئر ٹائم بم ہے ،دنیا کا امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا۔
انٹرنیشنل پیس ڈے پر حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ انٹرنیشنل پیس ڈے ہے پوری دنیا کئی سالوں سے اس دن کو مناتی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے لیکن اقوام متحدہ کا سب سے پرانا مسئلہ کشمیر کا مسئلہ ہے، ہمیں ابھی بھی آس ہے کہ اقوام متحدہ کب کشمیر کے مسئلے پر ایکشن لے گا ،دنیا کا امن اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، کشمیر ایک نیوکلیئر ٹائم بم ہے
مشعال ملک کا کہنا ہےکہ ایک پوری انسانیت پوری قوم کو بھارت ختم کرنا چاہتا ہے، بھارت کشمیریوں کو بھوک پیاس سے چھلنی کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میرے شوہر یاسین ملک اس وقت تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں قید ہیں،میری اپیل ہے کہ اقوام متحدہ آج کا دن کشمیری عوام کے نام کرے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حریت قیادت اور ساری قوم کوبند کیا ہوا ہے،موسمیاتی تبدیلی کی بات کی جائے تو وہ بھی اہم ہے، اگر نیوکلیئر وار شروع ہوئی تو پوری دنیا میں موسمیاتی سسٹم تباہ ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ نیوکلیئر وار سے اوزون لہر تبدیل ہو جائے گی ، انسانیت تباہ ہو جائے گی۔انہوںنے کہاکہ اگر ہم نے پلانٹ کو بچانا ہے انسانیت کو بچانا ہے تو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہو گا۔