ابوظہبی(مریم سعید) ابوظہبی میں شدید ترین بارش نے برسوں کا ریکارڈ توڑ دیا،بارش کے باعث کئی درخت اپنی جگہ سے اکھڑ گئے۔
ابوظہبی میں بارش کے باعث پاکستانی سفارت خانے کا مرکزی گیٹ بھی ٹوٹ گیا اور چھتوں پر لگے ڈش اینٹینا بھی تیز ہوا چلنے سے اڑ گئے۔
شدید بارش اور تیز ہوا کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی دشوار ہوگئی ہے،جبکہ ٹریفک کی روانی میں بھی خاصی پریشانی کا سامنا ہے، کسی بھی قدرتی آفات سے بچنے کے لیئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کردی گئی ہے۔