You are currently viewing آلودگی برقرار: لاہور میں پرائمری اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے تالے لگ گئے

آلودگی برقرار: لاہور میں پرائمری اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے تالے لگ گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) اسموگ کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست لاہور میں آج سے ایک ہفتے کے لیے پانچویں جماعت تک کے اسکول بند کردیے گئے۔
سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ سے ہی اسموگ کے معاملات بہتر کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے آج وزارت خارجہ کو خط لکھیں گے جبکہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات ہوں گے۔
نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اینٹی اسموگ آپریشن جاری ہے۔
لاہور میں جمعے اور اتوار کی رات کو ہیوی وہیکلز کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 1ہزار 344 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔
2 ہزار397 گاڑیوں کے خلاف چالان اور 1کروڑ روپے کے جرمانےعائد کیے گئے، 9 ہزار گاڑیوں کی فٹنس کا معائنہ کیا گیا اور 2 ڈرائیور گرفتار کیے گئے۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ 5 ہزار گاڑیوں کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے پر فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.