سڈنی (ڈیسک)آسڑیلیا کی حکومت نے سڈنی میں لاک ڈاون میں 30 جولائی تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔
چینی خبر رساں اداراے کے مطابق آسڑیلوی ریاست نیوساتھ ویلز اور آس پاس کے علاقوں میں لاک ڈان میں کم سے کم دو ہفتوں کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست نیوساتھ ویلز اور سڈنی میں مقامی طور پر کورونا وائرس کے نئے 97 کیس رپورٹ ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔ وزیر صحت بریڈ ہیزارڈ نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ موجودہ حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر کسی مزید تبدیلی کی ضرورت محسوس ہوئی تو عوام کو اس بارے آگاہ کیا جائے گا تاہم حکومت نے پہلے ہی سڈنی اور اس کےارد گرد ے علاقوں میں پر غیر ضروری سرگرمیوں کو روکنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا اور کورونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاون کو مزید سخت اور اس میں توسیع کر دی گئی ہے۔