لاہور (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
ٹیم مینجمنٹ نے سابق کپتان سرفراز احمد اور فہیم اشرف کو ڈراپ کردیا، دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔
میلبرن ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر محمد رضوان، زخمی خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کےلیے منتخب 12 کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل بھی شامل ہیں۔
شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان بھی 12 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے میلبرن میں شروع ہوگا۔