ہوبارٹ (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں آرام دیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد رضوان کو کوئی انجری نہیں ہے، حسیب اللّٰہ وکٹ کیپر کے فرائض سر انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللّٰہ، عثمان خان اور محمد عرفان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم بھی آج کا میچ کھیلیں گے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔