میلبورن (ڈیسک) آسٹریلیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین لاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) بدھ کو ٹونی آئرلینڈ سٹیڈیم، ٹانس ویل کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
میزبان ٹیم کو زمبابوے کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہے۔ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ زمبابوے کی ٹیم کو ریگیس چکابوا لیڈ کر رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 31 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچ ٹونی آئرلینڈ سٹیڈیم، ٹانس ویل کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔