ایڈیلیڈ (ڈیسک)آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔
آسٹریلوی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو ایشز سیریز کے پہلے میچ میں 9وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ سیریز 2021-2023 آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ باﺅلر پیٹ کمنز کریں گے جبکہ انگلش ٹیم جو روٹ کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائے گا، چوتھا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 جنوری 2022 تک سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 جنوری 2022 تک ہوبارٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دوسرا ٹیسٹ کانٹے دار ہوگا۔