You are currently viewing آسٹریلیا، ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں لاک ڈاﺅن کی مدت میں 4 ہفتوں کی توسیع کا اعلان

آسٹریلیا، ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں لاک ڈاﺅن کی مدت میں 4 ہفتوں کی توسیع کا اعلان

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:28/07/2021 15:47
  • Reading time:1 mins read

کینبرا(ڈیسک)آسٹریلوی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ریاستی حکومت نے گریٹر سڈنی اور ملحقہ علاقوں میں لاک ڈاﺅن کی مدت میں 4 ہفتوں کی توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت لاک ڈاﺅن مجموعی طور پر 63 دن تک جاری رہے گی۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست نیو سا ﺅتھ ویلز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 177 نئے رپورٹ ہوئے ، متاثرہ افراد میں سے صرف 47 افراد کو قرنطینہ کر لیا گیا ، نئی پابندیوں کے تحت گریٹر سڈنی اور گرد و نواح کے علاقوں کے مکینوں کو خرید و فروخت اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے گھر سے 10 کلومیٹر کے ارد گرد کے فاصلے تک اجازت دی جائے گی ۔ تعمیراتی کام بھی کورونا اقدامات کے تحت رکھے جائیں گے ۔ ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز سڈنی کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کیا جائے گا۔آسٹریلوی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز پریمیئر گلیڈیز بیریجیکلین نے آئندہ ماہ کاروباری اداروں کے لئے نئے اقدامات نافذ کرنے کی حمایت کی ہے، جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کارکنوں اور کاروباری اداروں کو اضافی مالی امداد ، تعمیراتی کاموں کا محدود آغاز ، سکولوں کا دوبارہ آغاز اور ویکسی نیشن مہم جاری رکھنے کے منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاب سیور سکیم کے تحت معیشت کی شرح نموکو ہفتہ وار 50 ملین آسٹریلوی ڈالر 36.83 ملین امریکی ڈالر سے بڑھا کر 250 ملین آسٹریلوی ڈالر اور 184 ملین امریکی ڈالر تک بڑھائیں گے جس کے باعث ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں 3.3 ملین ملازمین اور 4 لاکھ سے زیادہ کارروباری افراد کو فائدہ پہنچے گا۔