You are currently viewing آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

میر پور ڈویژن( ڈیسک) 31سال بعد ہونے والے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں میرپورڈویژن میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔
پولنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی۔ اب تک کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں نے واضح کامیابی حاصل کی ہے۔
میرپور ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف 340نشستیں حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہی، مسلم لیگ ن کے 215امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، 131امیدوار پی پی پی کے کامیاب ہوئے، جب کہ 284آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ مسلم کانفرنس اور ٹی ایل پی کے آٹھ آٹھ امیدوار اور جے آئی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کر سکی۔
میر پور ڈویژن کی ضلع کونسلز میں تحریک انصاف کے 53امیدوار کامیاب ہوئے، مسلم لیگ نے 23، پیپلز پارٹی کے 19 اور 16آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی۔
میر پور ڈویژن کی یو سیز میں 230پی ٹی آئی، آزاد امیدوار 246، مسلم لیگ ن 165، پیپلز پارٹی 104، تحریک لبیک پاکستان 8 ، مسلم کانفرنس کے 6اور جے آئی نے ایک سیٹ پر کامیابی پائی۔
میونسپل کارپوریشن میں پاکستان تحریک انصاف کے 27امیدوار کامیاب ہوئے، مسلم لیگ ن کے 16، آزاد امیدوار15 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دو امیدواروں نے کامیابی سمیٹی۔
میر پور ڈویژن کی میونسپل کمیٹی میں پی ٹی آئی کے 13، مسلم لیگ ن کے 19، آزاد امیدوار 9، پیپلز پارٹی 6 جب کہ ایک امیدوار مسلم کانفرنس کا کامیاب ہوا۔
ٹاؤن کمیٹی کی نشستوں پر ن لیگ کے تین امیدوار، تحریک انصاف کے بھی 3 اور مسلم کانفرنس کا ایک امیدوار کامیاب ہوا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.