اسلام آباد (ڈیسک) معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہےکہ آزاد پٹن ہائیڈل پراجیکٹ کے لئے چینی کمپنی سے معاہدہ پردستخط کی تقریب آج ہوگی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچئیرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل رث نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ1.5ارب ڈالرآزاد پٹن منصوبے کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے۔
منصوبے پرڈیڑھ ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی،عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری نے ی ایک اورسنگ میل عبور کر لیا ہے،آزادپٹن ہائیڈل پروجیکٹ،معاہدے پردستخط کی تقریب آج ہوگی۔