You are currently viewing آزاد فیصلے کروں گا، ایوان کے تقدس کو کبھی بھی پامال نہیں ہونے دوں گا، اسپیکر قومی اسمبلی

آزاد فیصلے کروں گا، ایوان کے تقدس کو کبھی بھی پامال نہیں ہونے دوں گا، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وہ آزاد فیصلے کریں گے اور ایوان کے تقدس کو کبھی بھی پامال نہیں ہونے دیں گے۔

 قومی اسمبلی میں سیّد خورشید شاہ کی تقریر کے دوران وضاحت کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کل شاہد خاقان عباسی سے بھی ان کی بات ہوئی تھی اور آج بھی وہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان پر کوئی کیس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آزاد فیصلے کریں گے اور ایوان کے تقدس کو کبھی پامال نہیں ہونے دیں گے۔ سپیکر نے کہا کہ انہوں نے پہلے بھی سخت فیصلے کئے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.