اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔
پیر کو اپنےٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں۔ متبادل قیادت کا وقت ہے، (افغان قومی سلامتی کے مشیر ) حمد اللہ محب سے ملاقاتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔