واشنگٹن (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے طویل ملاقات کی۔
سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے پاکستانی سفارتخانے میں امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں سے ملاقات کی جو تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔
ملاقات میں آرمی چیف اور امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں نے پاک امریکا تعلقات، خطے اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر امریکا کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے سیکریٹری آف اسٹیٹ، سیکریٹری دفاع اور امریکی فوج کے سربراہ سمیت مختلف سیاسی و عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔