You are currently viewing آئی سی سی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 340 رنز کا ہدف دیدیا

آئی سی سی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 340 رنز کا ہدف دیدیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:08/11/2023 18:35
  • Reading time:1 mins read

پونے (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدر لینڈز کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دے دیا۔
پونے میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیدر لینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کے جونی بیئرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ساتویں اوور میں 48 کے مجموعے پر 17 رنز بنانے والے بیئرسٹو آؤٹ ہوگئے۔
دوسری وکٹ پر ڈیوڈ ملان اور جو روٹ نے ٹیم کا ٹوٹل 133 رنز تک پہنچایا جہاں روٹ 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
بین اسٹوکس وکٹ پر آئے تاہم 139 کے مجموعے پر 87 رنز بناکر ڈیوڈ ملان آؤٹ ہوگئے۔
بین اسٹوکس اسکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
ہیری بروک 11، جوز بٹلر 5، معین علی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ساتویں وکٹ پر کرس ووکس اور بین اسٹوکس کے درمیان 113 رنز کی شراکت نے اننگز کا نقشہ بدل دیا۔
ووکس 51 رنز بناکر 321 کے مجموعے پر میدان بدر ہوگئے۔
بین اسٹوکس نے 84 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 6چھکے شامل تھے۔
انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنز بنائے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آریان دت اور لوگان وین بیک نے دو، دو اور پال وین میکیرن نے ایک وکٹ لی۔