You are currently viewing آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے آرمی چیف کا سعودیہ اور امارات سے رابطہ

آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے آرمی چیف کا سعودیہ اور امارات سے رابطہ

اسلام آباد (ڈیسک) آرمی چیف کا سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سے رابطہ ہوا ہے جس میں انھوں نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودیہ اور امارات کے حکام سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے دوبارہ شروع کیے گئے قرض پروگرام پر بات چیت کی ہے۔ موجودہ صورت حال میں امکان پیدا ہو چلا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو تاخیر ی ادائیگیوں پر 1.2 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا۔ دوسری جانب عرب امارات سے بھی کچھ مراعات ملنے کا امکان ہے۔ جس کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل بھی عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آرمی چیف آف پاکستان قمر جاوید باجوہ نے امریکی ڈپٹی سیکریٹری سے فون پر رابطہ کیا تھا جس میں انھوں نے آئی ایم ایف سے قرض کی رقم جلد دلوانے میں ان کا کردار ادا کرنے کے لیے کہا تھا۔ جنرل باجوہ نے وائٹ ہائوس اور امریکی محکمہ خزانہ کو آئی ایم ایف پر پاکستان کے لیے جاری ہونے والے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی فراہمی کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی تھی جو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوبارہ قرض ملنے کے پروگرا م کا حصہ ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.