اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام کیلیے کردار ادار کرنے کی درخواست کردی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی اور امریکی سفیرکو آئی ایم ایف کے قرض پروگرام سے آگاہ کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام پر کردار ادا کرنے کا کہا۔
H.E. Mr. Donald Blome, Ambassador of the United States of America to Pakistan called on Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar, today and discussed matters of mutual interest between the two countries.
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) June 21, 2023
???? pic.twitter.com/gkpY9Myk5R