اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف مشن کل 11 نومبر کو پاکستان پہنچے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ 5 ارب ڈالر ہے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے ایکسٹرنل گیپ کے خاتمے کے لیے پاکستان جامع فریم ورک فراہم کرے۔
ذرائع کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کے لیے چین اور سعودی عرب سے معاونت طلب کی جائے گی۔