You are currently viewing آئی ایم ایف نے جو رعایت دی ہے وہ خوش آئند ہے، اس سے معیشیت مستحکم ہوگی، حماد اظہر

آئی ایم ایف نے جو رعایت دی ہے وہ خوش آئند ہے، اس سے معیشیت مستحکم ہوگی، حماد اظہر

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر حماد اظہر  کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے جو رعایت دی ہے وہ خوش آئند ہے، اس سے معیشیت مستحکم ہوگی،

وفاقی وزیر  حماد اظہر کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹور پر 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی، آٹا،چینی،دالیں یوٹیلٹی اسٹورز پر کم قیمتوں میں دستیاب ہیں ،ہم کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کریں گے۔ شرح منہگائی میں بھی کمی آئی ہے، رمضان میں تقریباٍٍٍ ایک کروڑ افراد مستفید ہوں گے، کاروباری طبقے کی مشکلات مختلف اسکیموں سے کم کریں گے، مشاورتی عمل اور تحقیق کی بنیاد پر مختلف سیکٹرز کو کھول رہے ہیں، دیہی علاقوں کے لیے 200 موبائل یوٹیلٹی اسٹورز بنا رہے ہیں، آئی ایم ایف نے جو رعایت دی ہے وہ خوش آئند ہے آئی ایم ایف کے پیکیج سے شرح سود میں کمی آئے گی، ہم نے جو 1200 ارب کا پیکیج دیا ہے اس سے معیشیت مستحکم ہوگی، مشکل حالات ہیں،کاروبارزندگی مفلوج ہے،چھوٹے تاجروں کیلئے اسکیم بنائی جا رہی ہے، رمضان ریلیف پیکج سے ایک کروڑ گھرانے مستفید ہوں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.