You are currently viewing آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی، مشیر تجارت

آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی، مشیر تجارت

اسلام آباد (ڈیسک)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھانے کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات میں بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کی کوئی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی آئی ایم ایف کی جانب سے ایسی کوئی شرط عائد کی گئی ہے۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی ٹھیک ہے اور  معیشت کی گاڑی بالکل ٹھیک چل رہی ہے، ملکی درآمدات کم ہوئی ہیں اور7 ماہ میں 2 ارب ڈالر کی بچت ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 34.26 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران درآمدات 32.54 ارب ڈالر رہی ہیں۔

مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا ہے، روپے کی قدر میں کمی کا فائدہ آئندہ 5 ماہ میں نظر آئے گا جب کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں تجارتی خسارہ 21.3 ارب ڈالر رہا اور رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارہ 19.2 ارب ڈالر ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.