You are currently viewing آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر لےرہےہیں اور واپس بھی کریں گے،فواد چوہدری

آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر لےرہےہیں اور واپس بھی کریں گے،فواد چوہدری

لاہور (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  فواد چوہدری کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے جو قرضہ لیا جائے گا وہ ہم ہی ادا کریں گے اور ایسا معاشی نظام چھوڑ کر  جائیں گے جس میں دبارہ معاشی  بحران نہ ہو۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا  ہے کہ  ماضی میں شاہانہ اخراجات کےلئے بھاری قرضے لیے گئے، ماضی کے حکمرانوں نے ایسے پیسے لیے جیسے واپس ہی نہیں کرنے، پرویز مشرف کے اقتدار چھوڑتے وقت 6 ہزار کروڑ روپے قرضہ تھا، اب ہمارا قرضہ 30 ہزار کروڑ تک کیسے پہنچا؟۔ ہم آئی ایم ایف سے جو 8 ارب ڈالر قرضہ لے رہے ہیں اور واپس بھی کریں گے، ہمارا دورختم ہونے کے بعد ایسی صورتحال نہیں ہوگی، ایسا پاکستان چھوڑ کر جائیں گے جس میں دوبارہ معاشی بحران پیدا نہ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کولوٹنےوالوں کیخلاف تحقیقات کی قرارداد جمع کرائی ہے، اب پارلیمنٹ تعین کرے گی کہ قرضہ کیسے بڑھا، جن لوگوں کی وجہ سے قرضہ بڑھا ان قومی مجرموں کا تعین کر کے سزا دیں گے، گھر لوٹنے والے ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں، جمہوریت کو اس وقت خطرہ ہوتا ہے جب بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں، بڑوں پر ہاتھ ڈالیں تو سب برے ہوجاتے ہیں لیکن ہمارا کام ملک سے کرپٹ لوگوں کی صفائی کرنا ہے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ شریف فیملی کا مستقبل مخدوش اور مسلم لیگ (ن) اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، قومی و صوبائی اسمبلی میں فارورڈ بلاک بن چکا ہے، اب (ن) لیگ کو اپنی نئی قیادت تلاش کرنی چاہیے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.