اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آئیوری کوسٹ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اداما بکٹوگو کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں گرینڈی فلورا کا پودا لگایا۔ اس موقع پر وفد نے دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔