لاہور (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان صدر پاکستان عارف علوی سے آئینی کردار نہ نبھانے پر مایوس ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن ان کے جذبے بلند ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ہے جس کے لیے پٹیشن دائر کردی ہے۔
علیمہ خان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔
گفتگو کے دوران علیمہ خان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی صدر پر اس لیے مایوس ہیں کہ صدر نے 90 دن میں الیکشن کروانے تھے تاہم انھوں نے اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔
علیمہ خان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں لیکن ہم سازش کو قبول نہیں کریں گے۔