لاہور (ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے کہا ہے کہ آئینی اور قانونی پیچیدگیاں حل کرکے ہی اسمبلی توڑیں گے۔
ایک بیان میں سبطین خان نے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے، آئینی اور قانونی پیچیدگیاں حل کرکے ہی توڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی ہماری ایسی نیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں ضرور توڑیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں کوئی ہمارے ایم پی ایز کو چھپانا چاہے تب بھی نہیں چھپیں گے۔