You are currently viewing آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختو نخوا، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، بالائی سندھ اور شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت کم اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.