You are currently viewing آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے، بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

  • Post author:
  • Post category:ماحولیات
  • Post last modified:03/06/2021 13:44
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو دوپہر کے بعد بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مزید برآں شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں جمعرات کو بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے تاہم کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔