You are currently viewing آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

  • Post author:
  • Post category:ماحولیات
  • Post last modified:29/05/2021 12:27
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں ہفتہ کو بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی/ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے تاہم ڈی جی خان میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔