You are currently viewing “یہاں زمین بہت گرم ہے تمہارے تلوے اس گرمی کو برداشت نہیں کرسکیں گے”

“یہاں زمین بہت گرم ہے تمہارے تلوے اس گرمی کو برداشت نہیں کرسکیں گے”

اسلام آباد (ڈیسک) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈٹ جانا چاہیے، ان سے کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ انھیں اسلام آباد داخل نہ ہونے دیا جائے، یہاں زمین بہت گرم ہے تمہارے تلوے اس گرمی کو برداشت نہیں کرسکیں گے۔

وہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ کا دوسرا نام ہے، جھوٹ، بہتان، الزام تراشی اس کا شیوہ ہے۔ ایک واقعہ کو لے کر قوم کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ کچھ اندھے لوگوں نے اس کے جھوٹ کو آنکھیں بند کر کے قبول کر لیا ہے۔ عمران خان ہر روز نیا ڈرامہ رچار ہا ہے، کبھی پتہ چلتا ہےگولی ایک ہے، کبھی دو، کبھی چار، ٹکڑے لگے، ہم نے بم کے ٹکڑے تو سنے، گولی کے ٹکڑے پہلی مرتبہ سنے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کینسر اسپتال میں ہڈی کا علاج ہو رہا ہے۔ حملے کی ایف آئی آر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف کٹوائی جا رہی ہے، ایسی باتیں ایک سابق وزیر اعظم کہہ رہا ہے۔ جس نے ایکٹنگ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کی ڈرامہ بازیاں سمجھ سے باہر ہیں۔ عمران خان پہلے دوسروں کو چور چور کہتا تھا، بعد میں خود چور نکلا۔ انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ ناکام ہو گیا ہے۔ حکومت ان سے کوئی نرمی نہ برتے، انھیں اسلام آباد میں ہر گز داخل نہ ہونے دیا جائے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.