اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبر کو ایڈز سے بچائو کا عالمی دن منایا جائے گا۔
اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد شہریوں کو ایڈز/ ایچ آئی وی کے پھیلائو اور اس سے تحفط کے حوالے سے آگاہ پیدا کرنا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی بین الاقوامی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کر کے اس موذی مرض سے تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ایڈز کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ملک کے طول وعرض میں مختلف سرکاری ، نجی و غیر سرکاری و غیر منافع بخش اداروں اور تنظیموں کی طرف سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
