You are currently viewing یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست 2024 سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 11.06 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.84 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5.07 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس ریلیف کی وجہ ڈیزل پر کویت پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے پریمیم میں 1.50 ڈالر فی بیرل کمی اور امریکا اور چین کی جانب سے پی او ایل مصنوعات کی کم مانگ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
یکم اگست 2024 سے پیٹرول کی نئی قیمت فروخت موجودہ قیمت 275.60روپے سے 270.10 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت موجودہ قیمت 283.63 روپے فی لیٹر سے 272.57 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 183.71 روپے فی لیٹر سے 177.87 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 166.25 روپے فی لیٹر سے 161.18 روپے مقرر کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر 5 روپے اضافے کا ارادہ رکھتی ہے پھر ریلیف پٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6.06 روپے فی لیٹر تک کم ہو سکتا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.