You are currently viewing یو اے ای میں استقبال رمضان : 10ہزار اشیاء کی قیمتوں میں 75فیصد تک کمی

یو اے ای میں استقبال رمضان : 10ہزار اشیاء کی قیمتوں میں 75فیصد تک کمی

امارات (ڈیسک) یو اے ای میں رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتیں 75فیصد تک کم کر دی گئی ہیں۔
سپر مارکیٹس اور میگا اسٹورز پر چیزوں کے کم ریٹ سے متعلق اشتہارات آویزاں کر دیے گئے ہیں تا کہ صارفین ان سے خاطر خواہ مستفید ہو سکیں۔
صارفین کے لیے پروڈکٹس بنانے والی کمپنیوں نے بچت اسکیموں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ ان اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
مارکیٹوں میں صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کمپنیوں نے اپنا اسٹاک پہلے سے زیادہ کر دیا ہے۔
دس ہزار سے زائد چیزوں پر رعایتی نرخوں سے ہر خاص و عام فائدہ اٹھا سکتا ہے، یہ پیش کش رمضان سے پندرہ روز قبل تا عید جاری رہے گی۔