کمپالا (نیوز ڈیسک) پیرس اولمپک میں یوگنڈا کی نمائندگی کرنے والی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق 33 سالہ میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت ریبیکا گھر میں ٹریننگ کررہی تھیں جب اس کے سابق بوائے فرینڈ نے ریبیکا پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگائی۔