You are currently viewing یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد بھیجنے کا امریکی اعلان

یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد بھیجنے کا امریکی اعلان

  • Post author:
  • Post category:امداد / دنیا
  • Post last modified:05/11/2022 16:17
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک) امریکا نے روس کے خلاف برسرپیکار یوکرین کے لیے مزید 400 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیج رہا ہے، امریکی فوجی امداد میں فضائی دفاع کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمنی میں ایک سیکورٹی امدادی ہیڈکوارٹر قائم کر رہے ہیں جو یوکرین کے لیے تمام ہتھیاروں کی منتقلی اور فوجی تربیت کی نگرانی کرے گا۔