اقوام متحدہ (ڈیسک) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے کہا کہ وہ یوکرین میں زیپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ اور اس کے ارد گرد پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں فکر مند ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں نے تمام متعلقہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سمجھداری کا ثبوت دیں اور کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے جوہری پلانٹ کی سٹرکچرل سالمیت، حفاظت یا سلامتی کو خطرہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اہم کام اور زیپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے اس کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہآئی اے ای اے مشن کو سائٹ تک فوری، محفوظ اور بلا روک ٹوک رسائی فراہم کریں۔