اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں سال 22-2023 کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ سیل ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سال 22-2023 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل ریکارڈ 137 ارب 15 کروڑ 50 لاکھ روپے رہی، گزشتہ مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز کا خالص منافع 76 کروڑ 40 لاکھ روپے رہا۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر حکومت بھاری سبسڈی دے رہی ہے، گزشتہ برس بنیادی اشیاء پرحکومتی سبسڈی کے باعث سیل بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن مسلسل 3 سال سے منافع میں ہے، مالی سال 21-2022 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 112 ارب 32 کروڑ روپے جبکہ مالی سال 20-2021 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 120 ارب 24 کروڑ روپے تھی۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 19-2020 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی سیل 53 ارب 32 کروڑ، مالی سال 18-2019 میں 9 ارب 68 کروڑ 50 لاکھ روپے تھی جبکہ مالی سال 18-2019 میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن 6 ارب 37 کروڑ 30 لاکھ روپے خسارے میں تھا۔