You are currently viewing یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، دودھ، گھی اور مصالحوں سمیت متعدد اشیاء مہنگی

یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، دودھ، گھی اور مصالحوں سمیت متعدد اشیاء مہنگی

اسلام آباد (ڈیسک) یوٹیلٹی اسٹورز پر ایک بار پھر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جس کے بعد دودھ کی قیمت میں 10 اور گھی کی قیمت میں 160 روپے فی کلو بڑھ گئے۔
جاری دستاویز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، اچار، جوتوں کی پالش، کپڑے، برتن دھونے کا صابن، مشروبات، ٹوتھ پیسٹ اور کسٹرڈ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک لیٹردودھ 10، کیچپ 30 اور کولڈ ڈرنکس کی ڈیڑھ لیٹر بوتل 10 روپے مہنگی کردی گئی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دیسی گھی کی فی کلو قیمت میں160، میکرونی 45، چلی گارلگ ساس40، بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق کپڑے دھونے کا ایک کلو پاؤڈر41، ٹوتھ پیسٹ 20، ٹوائلٹ کلینرکی قیمت میں17 اور جوتوں کی 90 ایم ایل کی پالش 61 روپے مہنگی کردی گئی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7