You are currently viewing یوم پاکستان اور عید: قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی

یوم پاکستان اور عید: قیدیوں کی سزاؤں میں 90 دن کی کمی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90،90 دن کمی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہوگا۔
سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزایافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
علاوہ ازیں سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔
سزا میں کمی کا اطلاق غیرملکی افراد ایکٹ 1946، منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں ہوگا۔
65 سال سے زائد عمرکے مرد قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکے ان پر اطلاق ہوگا۔ 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔
18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.