You are currently viewing یوم عرفہ 27، عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی، مصری ادارہ فلکیاتی تحقیق

یوم عرفہ 27، عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی، مصری ادارہ فلکیاتی تحقیق

  • Post author:
  • Post category:دنیا / سائنس
  • Post last modified:02/05/2023 16:08
  • Reading time:1 mins read

قاہرہ (ڈیسک) مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق نے اپنے تیار کردہ فلکیاتی کیلنڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق یوم عرفہ 27جون بروز منگل اور عید الاضحی 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہو گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023 کو کنجکشن کے فورا بعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہو گی۔ نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36منٹ تک رہے گا۔
اعلان میں کہاگیا ہے کہ جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44منٹ کے درمیان رہے گا۔
اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19 جون، 2023 عیسوی کو ہو گا، جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحی 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہو گی۔
ہجری، قمری، یا اسلامی کیلنڈر میں مہینے کے تعین کے لیے چاند کے زمین کے گرد گردش پر انحصار کیا جاتا ہے، بعض عرب ممالک، جیسے سعودی عرب میں اسے سرکاری کیلنڈر کے طور پر اپنایا گیا ہے۔