گلوبل وارمنگ سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ یورپ میں شدید گرمی سے عوام بے حال ہو چکے ہیں، اسپین میں شدید گرمی سے 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہیٹ ویو اور گرمی کی تیز لہر کو وجہ سے اسپین میں دس دن کے اندر 500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں، بلا ضرورت گھروں سے باہر مت نکلیں، درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے جب کہ گرمی کی شدید لہر کے باعث جنگلات میں آگ لگ گئی ہے۔ ڈنمارک میں جولائی 1941 کے بعد پہلی بار درجہ حرارت 35.6 ڈگری ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈنمارک میں 81 سال قبل جولائی 1941 میں درجہ حرارت 35.3 تک پہنچا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈنمارک میں اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت 1975 میں 36.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔