You are currently viewing یورپ اور مشرق وسطی کے ممالک نے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، حکام سرمایہ کاری بورڈ

یورپ اور مشرق وسطی کے ممالک نے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، حکام سرمایہ کاری بورڈ

اسلام آباد(ڈیسک)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زون پورے ملک میں بنائے جا رہے ہیں، ان زونز کا بنیادی مقصد چینی صنعت اور سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے،لیکن دونوں ممالک پہلے ہی میگا پروجیکٹ میں تیسری پارٹی کی شرکت کی پیش کش کر چکے ہیں۔

سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق سعودی عرب ، قطر ، ایران ، مشرق وسطی کے ممالک اور کچھ یورپی ممالک نے پہلے ہی صنعتی زونز میں خصوصی طور پر سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سی پیک میں تیسری پارٹی کی شمولیت سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا کیونکہ اس شرکت سے غیر ملکی کمپنیوں کو حکومت پاکستان کی پیش کردہ منافع بخش سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور اس کے ساتھ ہی پاکستان کو ممکنہ عالمی منڈی میں اپنی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ چینی حکام نے سی پیک اور خصوصی اقتصادی زونز میں وسیع تر شرکت کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ گوادر فری زون کے علاوہ ، سی پیک کے تحت کل 9 خصوصی اقتصادی زون کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن میں سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ترجیحی زون بشمول دھابیجی ، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ، رشکءاکنامک زون اور بوستان اکنامک زون ہیں۔ سی پیک کا مقصد ملک کو معاشی اور تجارتی محاذوں پر پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو مستحکم کرنے کے علاوہ ملک کو دنیا کی اعلی معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے وفاقی اور صوبائی دونوں سرکاری محکمے وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں مصروف ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.