برسلز(ڈیسک)یورپی یونین نے جاپان کے ساتھ ضروری سفر کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے ممالک نے جاپان کو ان ملکوں کی فہرست میں دوبارہ شامل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جہاں سے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ضروری سفر کرنے کی اجازت ہے،مذکورہ حالیہ فہرست میں سات ممالک ہیں جن میں آسٹریلیااور جنوبی کوریا بھی شامل ہیں، جاپان کو کورونا وائرس انفیکشن میں اضافے کے بعد اس فہرست سے جنوری میں خارج کر دیا گیا تھا۔اس معاملے سے آگاہی رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے جاپان میں صورتحال کی بنیاد پر کیا گیا ہے جسے رکن ممالک نے یورپی یونین کے ملکوں کے مقابلے میں مستحکم محسوس کیا ہے،تاہم امیگریشن کنٹرول کا معاملہ یورپی یونین کے ہر رکن پر چھوڑ دیا گیا ہے اور ہر ملک یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ آیا جاپان سے آنے والے مسافروں سے کووِڈ۔ 19 ٹیسٹ کا منفی سرٹیفٹیک طلب کیا جائے یا نہیں۔