You are currently viewing یورپی یونین، ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کا منصوبہ پیش

یورپی یونین، ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کا منصوبہ پیش

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:07/12/2018 10:00
  • Reading time:1 mins read

برسلز (ڈیسک)یورپی کمیشن نے دنیا بھرسے امریکی ڈالر کے اثر کو کسی حد تک کم کرنے کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اقتصادی امور کے یورپی کمشنر پیئر ماسکوویسی نے برسلز میں پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ تجارتی تنازعات میں جغرافیائی حدود سے باہر امریکی پابندیاں اب تقاضا کرتی ہیں کہ اس کا متبادل ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ حکومتیں، مالیاتی ادارے اور کثیرالاقومی کمپنیاں امریکی پابندیوں کے تناظر میں امریکی حکومت کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کئی یورپی اقوام عالمی تجارت پرامریکی ڈالر کے غیرمعمولی اثر سے نالاں ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.